Mushahidullah Khan statement

عمران خان اور طاہر القادری جتنے چاہیں جتن کرلیں انہیں سیاسی شہادت سے سرفراز نہیں کیا جائے گا۔سینیٹر مشاہداللہ خان
خواتین اور بچوں کو ڈھال بنا کر دھمکیاں لگانا جرات اور بہادری نہیں ۔ مشاہداللہ خان
ہمارا صبر قطعاً ہماری کمزوری نہیں ، پرآسائش اور پرتعیش کنٹینرز میں بیٹھ کر سامنے بیٹھے غریب لوگوں کے جذبات سے کھیلنا شرمنا ک ہے ۔ سینیٹر مشاہداللہ خان
حکومت نے دونوں حضرات کے جائز مطالبات مان لئے ہیں ۔ مشاہداللہ خان
وزیر اعظم کسی کی فیس سیونگ کے لئے واپسی کےلئے مستعفی ہوں گے نہ ہی کوئی دوسرا غیرآئینی راستہ اختیار کریں گے۔ سینیٹر مشاہداللہ خان
فیس سیونگ مہیا کرنا ہمارا مسئلہ نہیں ۔ سینیٹر مشاہداللہ خان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہدا للہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری جتنے چاہیں جتن کرلیں انہیں سیاسی شہادت سے سرفراز نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کو ڈھال بنا کر دھمکیاں لگانا جرات اور بہادری نہیں ۔ مشاہداللہ خان نے کہا کہ ہمارا صبر قطعاً ہماری کمزوری نہیں ، پرآسائش اور پرتعیش کنٹینرز میں بیٹھ کر سامنے بیٹھے غریب لوگوں کے جذبات سے کھیلنا شرمنا ک ہے ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے دونوں حضرات کے جائز مطالبات مان لئے ہیں ۔ مشاہداللہ خان نے کہا کہ وزیر اعظم کسی کی فیس سیونگ کے لئے واپسی کےلئے مستعفی ہوں گے نہ ہی کوئی دوسرا غیرآئینی راستہ اختیار کریں گے ۔ انھوں نے کہا کہ فیس سیونگ مہیا کرنا ہمارا مسئلہ نہیں ۔