Mushahidullah Khan condolence on the death of Nawab Khair Bux Murree

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرمشاہداللہ خان کا بلوچ رہنما خیر بخش مری کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مرحوم ایک درویش صفت اور جرا ¿ت مند انسان تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا،مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ( ن)سینیٹرمشاہداللہ خان

( )
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرمشاہداللہ خان نے بلوچ رہنما خیر بخش مری کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ مرحوم کے صاحبزادے نواب زادہ چنگیز خان مری کے نام اپنے ایک پیغام میںسینیٹرمشاہداللہ خان نے کہا کہ مرحوم ایک درویش صفت اور جرا ¿ت مند انسان تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا انھوں نے کہا کہ نواب زادہ خیبر بخش مری کی وفات سے قوم ایک بڑے مدبر اور جری رہنما سے محروم ہوگئی ہے ۔ مشاہد اللہ خان نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لئے دعا کی ہے ۔