Mushahid Ullah Khan on PPP’s leaders fake claims

 صدرآصف زرداری اورفریال تالپورکی جانب سے کسی جیالے کو پنجاب کا آئندہ وزیراعلی بنانے کا دعوی نہایت ہی مضحکہ خیزہے ،سینیٹرمشاہداللہ خان

زرداری ٹولہ نوشتہ دیوارپڑھ لے ،عوام خواب میں بھی انہیں دوباراقتدارمیں نہیں دیکھنا چاہتے،ملکی اورغیرملکی ادارو ںکے حالیہ سروے سے ےہ بات ثابت ہوگئی کہ عوام کی اکثریت مسلم لیگ(ن) ہی کو ملک میں موجود تمام بحرانوں سے نکلنے کےلئے امیدکی کرن سمجھتے ہیں

اگرکسی کے ذہن میں ےہ غلط فہمی ہے کہ وہ دھاندلی کے ذریعے دوبارہ برسراقتدارآسکتا ہے تو ایسا سوچنا بھی اس ملک کے عوام کے غیض وغضب کوبراہ راست دعوت دینے کے مساوی ہوگا، پاکستان کی اٹھارہ کروڑعوام عام انتخابات کوشفاف بنانے کےلئے غیرجانبدارالیکشن کمیشن کی پشت پرکھڑے ہیں،مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ(ن)

(    )
پاکستان مسلم لیگ(ن ) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہاہے کہ صدرآصف زرداری اورفریال تالپورکی جانب سے کسی جیالے کو پنجاب کا آئندہ وزیراعلی بنانے کا دعوی نہایت ہی مضحکہ خیزہے ۔انہو ںنے کہاکہ زرداری ٹولہ نوشتہ دیوارپڑھ لے ،عوام خواب میں بھی انہیں دوباراقتدارمیں نہیں دیکھنا چاہتے۔مشاہداللہ خان نے کہاکہ ملکی اورغیرملکی ادارو ںکے حالیہ سروے سے ےہ بات ثابت ہوگئی کہ عوام کی اکثریت مسلم لیگ(ن) ہی کو ملک میں موجود تمام بحرانوں سے نکلنے کےلئے امیدکی کرن سمجھتے ہیں اوران کے نزدیک پیپلزپارٹی اورانکے اتحادی،انکی نااہلی اوربدعنوانیاں ملک کو بحرانوں سے دوچارکرنے کا بڑا سبب ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگرکسی کے ذہن میں ےہ غلط فہمی ہے کہ وہ دھاندلی کے ذریعے دوبارہ برسراقتدارآسکتا ہے تو ایسا سوچنا بھی اس ملک کے عوام کے غیض وغضب کوبراہ راست دعوت دینے کے مساوی ہوگا۔مشاہداللہ خان نے کہاکہ پاکستان کی اٹھارہ کروڑعوام عام انتخابات کوشفاف بنانے کےلئے غیرجانبدارالیکشن کمیشن کی پشت پرکھڑے ہیں اورقصرصدارت میں آصف زداری کی موجودگی بھی پیپلزپارٹی اوراس کے اتحادیوں کی ڈوبتی ناﺅ کوبچانے کےلئے کسی کام نہ آئے گی ۔انہوں نے کہاکہ صدرآصف زرداری کے لئے بہترہوگاکہ وہ مسلم لیگ(ن) کے قائدمحمدنوازشریف کامشورہ مانتے ہوئے ےا تو صدارت سے مستعفی ہوکر انتخابی میدان میں آمنے سامنے ہوکرمقابلہ کریں ےا پھر صدررہتے ہوئے صدارتی محل کے کسی کونے میں بیٹھ کراللہ اللہ کریں اوراپنی جماعت کے مستقبل کےلئے دعاکریں ۔