Iqbal Zafar Jhagra on Youth Loan Scheme

وزیر اعظم پاکستان کا یوتھ بزنس لون پروگرام نوجوانوں کی خوشحالی، معیشت کی ترقی اور استحکام پاکستان کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا
کسی بھی ملک کی ترقی اور استحکام میں چھوٹے کاروباری حضرات ایک خاص اہمیت رکھتے ہیں
مسلم لیگ (ن) نے امداد کی بجائے تجارت کے فرو غ کا نعرہ بلند کیا ہے
پاکستان ترقی استحکام اور خود مختاری کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے

سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کا یوتھ بزنس لون پروگرام نوجوانوں کی خوشحالی، معیشت کی ترقی اور استحکام پاکستان کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔مسلم لیگ (ن) جو کہ عوامی فلاح و بہبود اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے خدمت کا ایک جذبہ لے کر میدان میں اتری ہے بہت تیزی سے اپنے منشور میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے ۔ وہ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سینئر کوآرڈینیٹر پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون پروگرام عقیل نجم ہاشمی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی اور استحکام میں چھوٹے کاروباری حضرات ایک خاص اہمیت رکھتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے امداد کی بجائے تجارت کے فرو غ کا نعرہ بلند کیا ہے اور پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون پرگرام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس موقع پر موجود شرکاءجن میں سندھ کے کوآرڈی نیٹر راجہ انصاری، بلوچستان کے کوآرڈی نیٹر نقیب ترین ، پنجاب کے کوآرڈی نیٹر کاشف رندھا وا ، خیبر پختونخوا کے کوآرڈی نیٹر میاں راشد علی شاہ اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ علی خان یوسف زئی کو مخاطب کرتے ہوئے انھوں نے زور دیا کہ پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون پروگرام میں شفافیت ،غیر جانبداری اور میرٹ کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ترقی استحکام اور خود مختاری کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے او رمعاشی طور پر خود مختار نوجوان ہی ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کر سکتے ہیں۔ انھوں نے وفد کے شرکاءسے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے نوجوانوں پر اعتماد کا اظہار کر کے جو اہم ذمہ داری ان کو سونپی ہے اس کی حقیقی روح کے مطابق اس پر عمل ہونا چاہیے۔اس موقع پر سینئر کوآرڈی نیٹر عقیل نجم ہاشمی نے ان کو بتایا کہ وزیراعظم کے اعلان کے عین مطابق شفافیت قائم کرنا ان کی اور تمام صوبائی کوآرڈی نیٹر کی اہم ترجیح ہے ۔ اس ضمن میں پورے ملک میں ضلعی سطح پر مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں جن کا کام صرف درخواست گزاروں کو سہولت باہم پہنچانا اور ان کی ہر ممکن طور پر مدد کرنا ہے ۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ انہیں یوتھ بزنس لون پروگرام کی ٹیم سے بے انتہا امیدیں ہیںاور انشاءاللہ یہ ٹیم وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، پروگرام کی چیئر پرسن مریم نواز اور چیف کو آرڈی نیٹر ایم این اے ماروی میمن کی توقعات پر پورا اتریں گی۔
​​