Ahsan Iqbal talks with media on Gillani’s fake allegations

وزیراعظم یوسف گیلانی کاےہ کہناکہ مسلم لیگ(ن) نے دو اوار حکومت میں کچھ نہیں کیا اُن کی سیاسی سوچ کی لوڈشیڈنگ ہے۔احسن اقبال

موجودہ حکومت نے قوم کو پتھروں کے زمانے میں دھکیل دیا ہے۔ بلکہ موجودہ حالات اُس سے بھی بدتر ہیں چونکہ پتھر کے زمانے میں لوگ غاروں میں چراغ جلاتے تھے ۔پیپلزپارٹی کی حکومت نے عوام کو پکے مکانوں ،دفتر وں اور سکولوں اور ہسپتالوں میں چراغ جلانے پر مجبور کردیا ہے۔

یوسف رضاگیلانی کی حکومت دُنیا کی کرپٹ ترین حکومتوں میں شامل ہوتی ہے جس نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلاکر دیا ہے اورغیر آئینی وزیراعظم بشمول اپنے تمام اہل خانہ کے کرپشن کے بدترین سکینڈل کی زد میں ہیں۔

تیل کی کمپنیوں کوفوری پیسے ادا کئے جائیں اور لوڈشیڈنگ پر قابو پایاجائے ورنہ کھیل حکومت کے ہاتھوں سے نکل جائے اور عوام کو حکومت اتنا ہی تنگی دے جتنی وہ برداشت کرسکے۔اب عوام کے صبر کا لبریز ہوچکا ہے۔ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ(ن)


( )

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہے کہ وزیراعظم یوسف گیلانی کاےہ کہناکہ مسلم لیگ(ن) نے دو اوار حکومت میں کچھ نہیں کیا اُن کی سیاسی سوچ کی لوڈشیڈنگ ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج پاکستان میں جدید معیشت کی بنیادیں اور تمام علامتوں پر مسلم لیگ(ن) کی مہر ثبت ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے قوم کو پتھروں کے زمانے میں دھکیل دیا ہے۔ بلکہ موجودہ حالات اُس سے بھی بدتر ہیں چونکہ پتھر کے زمانے میں لوگ غاروں میں چراغ جلاتے تھے ۔پیپلزپارٹی کی حکومت نے عوام کو پکے مکانوں ،دفتر وں اور سکولوں اور ہسپتالوں میں چراغ جلانے پر مجبور کردیا ہے۔احسن اقبال نے ان خیالات کا اظہارپارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ یوسف رضاگیلانی کی حکومت دُنیا کی کرپٹ ترین حکومتوں میں شامل ہوتی ہے جس نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلاکر دیا ہے اورغیر آئینی وزیراعظم بشمول اپنے تمام اہل خانہ کے کرپشن کے بدترین سکینڈل کی زد میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا مستقبل مضبوط معیشت سے وابستہ ہے۔ملک کے سیاسی اور معاشی حالات اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ ملک کی قیادت اناڑیوں کے سپرد کردی جائے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ ملک تقریروں سے چل سکتا ہے ۔اُن کے پاس مسلم لیگ(ن) اور نوازشریف پر کیچڑ اچھالنے کے علاوہ کوئی پروگرام نہیں وہ بین الاقوامی این جی او کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں جس کا مقصد پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے وزیراعظم نوازشریف کے اقتدارمیں آنے کے راستے کو روکنا ہے۔ انہوں نے حکومت کی طرف سے ملک میں عوام پر لوڈشیڈنگ کی صورت میں عذاب مسلط کرنے کی مذمت کی اور مطالبہ کیاکہ تیل کی کمپنیوں کوفوری پیسے ادا کئے جائیں اور لوڈشیڈنگ پر قابو پایاجائے ورنہ کھیل حکومت کے ہاتھوں سے نکل جائے اور عوام کو حکومت اتنا ہی تنگی دے جتنی وہ برداشت کرسکے۔اب عوام کے صبر کا لبریز ہوچکا ہے۔

One thought on “Ahsan Iqbal talks with media on Gillani’s fake allegations

  1. Yes PMLN period was the best period in the histroy of pakistan.
    Roads,Schools,Colleges,Motorway,Business,Factories,Oil And Gas Plants,Air Ports,Fibre Obtic cable,Yellow cap,tractors on loan,easy loans for business,realy it was the great time and Insha Allah the day will come back soon.

Comments are closed.