Ahsan Iqbal Minister Plng, Dev & Reform Statement.

انقلاب اور آزادی کے نعرے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منشور اور پاکستان وژن 2025کی نقل ہیں۔وفاقی وزیر احسن اقبال
تعلیم ، توانائی ، تجارت اور انصاف کی اصلاحات حکومت کی بنیادی ترجیح ہیں۔ احسن اقبال
اصلاحات جلسوں سے نہیںمحنت اور جاں فشانی سے نافذ ہوتی ہیں ۔احسن اقبال
تقریروں سے ملک سنور سکتے تو آج کوئی ملک پسماندہ نہ ہوتا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال
استحکام ترقی کے لئے آکسیجن کی طرح ناگزیر ہے ۔ وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈی ویلپمنٹ احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈی ویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ انقلاب اور آزادی کے نعرے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منشور اور پاکستان وژن 2025کی نقل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تعلیم ، توانائی ، تجارت اور انصاف کی اصلاحات حکومت کی بنیادی ترجیح ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ اصلاحات جلسوں سے نہیںمحنت اور جاں فشانی سے نافذ ہوتی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اگر تقریروں سے ملک سنور سکتے تو آج کوئی ملک پسماندہ نہ ہوتا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ استحکام ترقی کے لئے آکسیجن کی طرح ناگزیر ہے ۔