وزیراعظم خط لکھ کر قوم کا پیسہ نکلوائیں – شہباز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم خط لکھ کر قوم کا پیسہ نکلوائیں ورنہ 18 کروڑ عوام مارچ کریں گے، زرداری کو کراچی، لاڑکانہ اور لاہور کی سڑکوں پر نہ گھسیٹا تو میرا نام شہباز شریف نہیں، صدر زرداری اور ان کے ٹولے نے چار سال تک پنجاب حکومت کیخلاف سازشیں کیں‘عوام فیصلہ کریں کہ وہ علی بابا چالیس چوروں کے ساتھ ہوں گے یا عوامی نمائندوں کے ساتھ ؟چوروں سے قوم کا پیسہ نکلوانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ وہ جمعہ کو یہاں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو بجٹ میں ریلیف دیگی۔جلسے کے دوران گو زرداری گو کے نعرے بھی لگائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا یقین ہے کہ پاکستان کی حالت بدلنے کیلئے عام آدمی کی حکومتی وسائل تک رسائی آسان بنانا ہوگی اور اسے بااختیار بنانا ہوگا۔

One thought on “وزیراعظم خط لکھ کر قوم کا پیسہ نکلوائیں – شہباز شریف

  1. İnsha Allah qoum ka paisa wapis aaye ga aur Nawaz Sharif ki qiadat main aye ga

Comments are closed.